سٹی 42ـ ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی ) نے بڑا اقدام کرتے ہوئے انجینئرنگ تعلیم اور تحقیق میں بہتری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔
وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر شاہد منیر اعلیٰ سطحی کمیٹی کے سربراہ مقرر ہوگئے ۔
کمیٹی کا مقصد انجینئرنگ ایجوکیشن ،ریسرچ میں اصلاحات کیلئے سفارشات مرتب کرنا ہے۔
واضح رہے ڈاکٹر شاہد منیر اس وقت یوای ٹی کے وائس چانسلر ہیں جبکہ اس سے قبل وہ پنجاب ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں ۔