ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں جوڈیشل افسران کیلئے نئے مراعاتی پیکج ، ڈرائیورز کی بھرتی بھی بند

پنجاب میں جوڈیشل افسران کیلئے نئے مراعاتی پیکج ، ڈرائیورز کی بھرتی بھی بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پنجاب میں جوڈیشل افسران کیلئے نئے مراعاتی پیکج کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں یکم جولائی 2026 سے جوڈیشل افسران کو کار مونیٹائزیشن الاؤنس دیا جائے گا۔

 نئے پیکج کے تحت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو 1 لاکھ 70 ہزار روپے ماہانہ کار الاؤنس ملے گا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور سینئر سول ججز کو 1.5 لاکھ روپے الاؤنس جبکہ سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ کو 1 لاکھ روپے ماہانہ کار مونیٹائزیشن الاؤنس ملے گا۔

اس کے علاوہ جوڈیشل افسران کیلئے ہاؤس سیلنگ الاؤنس اور اردلی الاؤنس کی بھی منظوری دی گئی ہے جبکہ موجودہ جوڈیشل الاؤنس میں 7 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے پیکج پر سالانہ 3 ارب 59 کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم کار الاؤنس دینے کے بعد سرکاری گاڑیاں واپس لے لی جائیں گی، جس سے تقریباً 3 ارب 79 کروڑ روپے کی بچت متوقع ہے۔

فیصلے کے مطابق ماتحت عدلیہ کیلئے نئی سرکاری گاڑیاں نہیں خریدی جائیں گی، تمام گاڑیاں ایس اینڈ جی اے ڈی موٹر ٹرانسپورٹ پول کے حوالے کی جائیں گی، جبکہ پول گاڑیوں کی پالیسی ختم کر دی جائے گی۔

مزید یہ کہ گاڑیوں کے پیٹرول، مرمت اور مینٹیننس کا بجٹ بند ہوگا، 135 ڈرائیورز کی نئی بھرتیوں پر پابندی ہوگی اور ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہونے والی ڈرائیورز کی آسامیاں بھی ختم کی جائیں گی، جبکہ اضافی ڈرائیورز کو سرپلس پول میں بھیجا جائے گا۔