ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی کا فیصلہ

 ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی کا فیصلہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:ڈی آئی جی ٹریفک نے صوبہ بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت جاری کر دی۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید ندیم عباس نے باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا۔

مراسلے کے مطابق تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو ٹریفک قوانین کے 100 فیصد نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ اور لین لائن کی خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی کرنے جبکہ زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے صوبہ بھر میں ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور مہم چلانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یکساں قانون کے نفاذ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک ہیڈ کوارٹرز 7 روز بعد تمام اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔

ہیڈ آف ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے ایجوکیشن ٹیمز کو ڈرائیونگ لائسنس اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔