ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ:پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ حیدر سعید کی ضمانت

سپریم کورٹ:پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ حیدر سعید کی ضمانت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت کشگوری)سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حیدر سعید کی ضمانت منظور کر لی۔ 

 جسٹس شہزاد احمد ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

 ملزم کے وکیل علی بخاری نے مؤقف اپنایا کہ ایف آئی اے نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، وکیل علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ اُن کا مؤکل 79 دنوں سے جیل میں ہے۔ 
ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دگل نے ضمانت کی مخالفت کی، عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔


 
 

Ansa Awais

Content Writer