سٹی 42: وزیراعلی مریم نواز شریف نے6 لاکھ کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے زریعے فی ایکڑ 5ہزار روپے ویٹ سپورٹ پرائس کے اجراکی منظوری دےدی؛کاشتکاروں نے 22 ارب کے قرض کسان کارڈ سے واپس کردیے
کسان کارڈ نہ رکھنے والے کاشتکاروں کو بھی فی ایکڑ 5 ہزار سبسڈی دی جائے گی،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کاشتکاروں کو اگلی فصل کے لئے بھی اربوں روپے سبسڈی دی جائے گی ۔
کاشتکاروں نے 36ـارب زرعی مداخل کے لئے استعمال کرلئے، کسان کارڈ سے زرعی مداخل کےلئےجاری قرض کی 60فیصد واپسی مکمل کرلی ،کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے زریعے لئے گئے 22- ارب کے قرض واپس کردئیے،
کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے زریعے نئی فصل کے لئے دوسری قسط کا اجرا کردیا گیا
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا ،زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کی سکیم کا جائزہ لیا گیا ،ویٹ سپورٹ پروگرام کے نفاذ کے لئے تجاویز پر غور کیا گیا ،زرعی زمین مالکان کے ساتھ ٹھیکیدار کو بھی شامل کرنے کا جائزہ لیا گیا ، ویٹ سپورٹ پروگرام کے لئے موصولہ 50 فیصد درخواستوں کی تصدیق کی گئی ،