زاہد بشیر: آزادکشمیرمیں تعلیمی ادارے کل سے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ،آزادکشمیرحکومت نے تعلیمی ادارے کھولنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق آزاد کشمیر میں تعلیمی ادارے 13 مئی سے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، تمام تعلیمی ادارے 13 مئی 2025 بروز منگل سے کھول دیے جائیں گے، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔
حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لیے تمام اقدامات مکمل کرلئے گئے، تمام اسکول، کالجز اور جامعات معمول کے مطابق کھلیں گے۔
میرپور بورڈ کے امتحانات تاحکم ثانی ملتوی رہیں گے، امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، اساتذہ اور طلبہ کو تدریسی سرگرمیاں بحال کرنے کی ہدایت کردی گئی۔