ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برٹش شہریت کے حامل بچوں کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت، وکیل کو درخواست کی کاپی ساتھ لگانے کی ہدایت

برٹش شہریت کے حامل بچوں کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت، وکیل کو درخواست کی کاپی ساتھ لگانے کی ہدایت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : برٹش شہریت کے حامل بچوں کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت ،ہائیکورٹ کی وکیل کو گارڈین کورٹ میں دی گئی درخواست کی کاپی ساتھ لگانے کی ہدایت،درخواست برطانوی قونصلیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

جسٹس فاروق حیدراورجسٹس علی ضیاءباجوہ پرمشتمل دو رکنی بینچ نے برطانوی قونصلیٹ کاؤنٹی سرے کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصراحمد مرزا جبکہ برطانوی قونصلیٹ کی جانب سے انس ایڈووکیٹ پیش ہوئے، جسٹس علی ضیاء باجوہ نے درخواستگزار وکیل سےکہا یہ درخواست یہاں کیسے قابل سماعت ہے، یہ گارڈین کورٹ کا معاملہ ہے، بچوں کی حوالگی کیس میں کوئی ایسا کیس بتا دیں جس میں والدین کےعلاؤہ کوئی پارٹی بنا ہوا۔ برطانوی قونصلیٹ کا وکیل عدالت کو مطمئن نہ کرسکا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصراحمد مرزا نے بتایا کہ یہ درخواست قابل سماعت نہیں، برطانوی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے یہاں درخواست دائرنہیں ہوسکتی، وکیل نےبتایا کہ انہوں نے پہلے بھی جہلم کی گارڈین کورٹ میں اسی نوعیت کی درخواست دی ہوئی ہے، جسٹس فاروق حیدر نے گارڈین کورٹ میں دائرکی گئی درخواست کی کاپی پرسوں تک پیش کرنے کی ہدایت کی تاکہ کیس کا جلد فیصلہ کرسکیں،مزید سماعت14 مئی تک ملتوی کردی گئی۔
 

Ansa Awais

Content Writer