ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرحدی کشیدگی کے دوران بہترین کارکردگی،آئی جی پنجاب کی پولیس فورس کو شاباش

سرحدی کشیدگی کے دوران بہترین کارکردگی،آئی جی پنجاب کی پولیس فورس کو شاباش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی :سرحدی کشیدگی کے دوران بہترین کارکردگی پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کو شاباش دی۔

تفصیلات کے مطابق   آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ایس پی یو، ایلیٹ فورسز کی کارکردگی شاندار رہی ہے،جنگی صورتحال میں پاک آرمی،سکیورٹی ومتعلقہ اداروں کو معاونت فراہم کی گئی،پنجاب پولیس ہائی الرٹ و پاک آرمی کےشانہ بشانہ رہی،متاثرہ مقامات کو فوری کورڈن آف کیا گیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پولیس جوانوں نےریسکیو،ریلیف و امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا، دہشتگردوں،شر پسندوملک دشمن عناصر کےممکنہ بزدلانہ عزائم پرکڑی نظررکھی گئی۔

غیرملکی سفارت خانوں، حساس انسٹالیشنز و ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی سکیورٹی بڑھا دی گئی۔