ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طوفانی بارشیں: مختلف حادثات میں 2 بچیوں سمیت 4افراد جاں بحق ،25 زخمی  

طوفانی بارشیں: مختلف حادثات میں 2 بچیوں سمیت 4افراد جاں بحق ،25 زخمی  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی رامے)پنجاب بھر  میں آندھی اور بارشوں کے باعث  مختلف حادثات میں  2 بچیوں سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ 25 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

 پی ڈی ایم اے پنجاب کی  رپورٹ کے مطابق  9 مئی سے جاری بارشوں اور آندھی سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی ۔

 رپورٹ  کے مطابق  سرگودھا،بھکر،شیخوپورہ،قصور،گجرانوالا،فیصل آباد اور چنیوٹ میں آندھی و بارش  کے باعث  11 مکانات متاثر ہوئے 9 چھتیں گرنے شہری زخمی ہوگئے جبکہ حالیہ طوفان اور بارشوں سے 2 شہری جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے،چنیوٹ میں 4 سالہ حنا مکان کی چھت گر نے سے جاں بحق ہوئی۔

 اس کے علاوہ شیخوپورہ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 10 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق شیخوپورہ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 10 سال کی بچی جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔