ٹوئٹر کی نئی سی ای او کون ہیں؟

ٹوئٹر کی نئی سی ای او کون ہیں؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ انہیں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے لیے ایک نیا چیف ایگزیکٹو ڈھونڈ لیا۔

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-05-12/1225073_8052750_linda_updates.jpg

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ٹوئٹر کے لیے ایک نئے سی ای او کی خدمات حاصل کرلی ہیں اور وہ 6 ہفتوں میں اپنی ذمہ داری سنبھالیں گی۔تاہم اب میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کی نئی سی ای اولنڈا یاکارینو‘ (Linda Yaccarino) ہوں گی۔ لنڈا یاکارینو کون ہیں، آئے ایک نظر ان کے کیریئر پر ڈالتے ہیں۔ لنڈا یاکارینو اس سے قبل این بی سی یونیورسل کے ساتھ گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصہ منسلک رہی ہیں، این بی سی یونیورسل میں ان کی ذمہ داری باحیثیت وکیل اشتہارات کے بہتر اثرات کو جانچنا تھی۔ این بی سی یونیورسل میں بطور ایڈورٹائزنگ سیلز کی سربراہ اپنی خدمات انجام دیں۔

لنڈا یاکارینو ٹرنر انٹرٹینمنٹ کے ساتھ 19 برس منسلک رہیں۔ انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ٹرنر انٹرٹینمنٹ کے اشتہارات کی فروخت کے آپریشن کو ڈیجیٹلائز کیا۔انہوں نے اپنی تعلیم پین اسٹیٹ یونیورسٹی سے مکمل کی ہیں جہاں انہوں نے لبرل آرٹس اور ٹیلی کمیونیکیشن کی تعلیم حاصل کی ہے۔ لنڈا یاکارینو نے گزشتہ ماہ میامی میں ایک اشتہاری کانفرنس کے دوران ایلون مسک کا انٹرویو کیا تھا۔ انہوں نے حاضرین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ تالیوں کے ساتھ ایلون مسک کا استقبال کریں اور ان کے کام کی اخلاقیات کو سراہیں۔

اب اگر لنڈا یاکارینو کمپنی چھوڑ کرجاتی ہیں تو یہ بڑا دھچکا ہوگا۔خیال رہے کہ کام کاسٹ نے گزشتہ ماہ اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ این بی سی یونیورسل کے سی ای او جیف شیل کمپنی میں ایک خاتون کے ساتھ نامناسب تعلقات کے باعث کمپنی چھوڑ گئے، جس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer