ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوازشریف سے لندن میں 2 اہم شخصیات کی ملاقات

سابق وزیراعظم نواز شریف
کیپشن: Ex PM Nawaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے ن لیگ کے رہنماؤں کو 2 اہم شخصیات سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کردیا ۔ نومبر میں اہم تعیناتی کےحوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے نون لیگ کے اہم رہنماؤں کی ملاقات کا احوال سامنے آگیا ،ذرائع ن لیگ نے بتایا کہ ملاقات میں نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو لندن میں چند روز قبل اہم شخصیات سے ملاقات سے متعلق تفصیلات بتائیں۔

ملاقات میں یہ بھی طے ہوا کہ معاشی معاملات میں بڑے اور اہم فیصلوں پر اسحاق ڈار کی مشاورت لازمی ہوگی جبکہ نومبر میں اہم تعیناتی کےحوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

نوازشریف کی وطن واپسی پر غور کیاگیا کہ کب اور کس طرح واپسی ہوسکتی ہے جس پر طے ہوا کہ بجٹ کےبعد نوازشریف کی وطن واپسی کے آپشنز پر دوبارہ مشاورت کی جائے گی۔

نون لیگ کےاہم رہنما نےانکشاف کیا کہ وزیراعظم شہبازشریف لندن سےواپسی پر چین کا دورہ کریں گے۔

جس کے بعد ملکی معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ہمیں مشکل حالات سے نکلنے کےلیے تین سو ارب روپے کی فوری ضرورت ہے اور اس سلسلے میں سعودی عرب سے 28فیصد ڈیفر ادائیگیوں پر جلد معاہدہ ہوجائے گا، جس کے تحت 2 ارب ڈالرز جلد ملیں گے جبکہ آئی ایم ایف سے بھی معاملات آخری مراحل میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلپزپارٹی سے معاملات پر نون لیگ کی اکثریت نے انتخابی الائنس کی مخالفت کی تاہم میثاق جمہوریت ٹو پر عملدرآمد پر سب کا اتفاق ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے رہنماوں کے خلاف مقدمات بھی بنائےجائیں گے، جن میں کرپشن چارجز بھی شامل ہوں گے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor