ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

31مئی کو کیا ہونے والا ہے؟شیخ رشید نے بتادیا

31مئی کو کیا ہونے والا ہے؟شیخ رشید نے بتادیا
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 31 مئی تک حالات کا فیصلہ ہو جائے گا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کے لیے یہ لوگ کیا اصلاحات چاہتے ہیں ؟ کیا یہ اصلاحات چاہتے ہیں کہ ایف آئی کے کیسز ختم ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ اوورسیز کو ووٹ کے حق سے محروم کیا جائے اور اگر اوورسیز پیسے بھیجنا بند کر دیں تو ملک ویسے ہی بند ہو جائے گا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ 31 مئی تک حالات کا فیصلہ ہو گا جبکہ عمران خان انتخابات کے علاوہ کوئی اور بات نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈالر 200 روپے تک پہنچے گا تو پاکستان میں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔