ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ٹک ٹاک سٹار بن گئے

Sheikh Rohail Asghar
کیپشن: Sheikh Rohail Asghar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) پاکستان میں بچوں سے لے کر بڑوں تک ہر کوئی ٹک ٹاک کے بخار میں مبتلا ہے، ٹک ٹاک نے ایسے بے شمار لوگوں کو اپنا ہنر دکھانے کا موقع فراہم کیا جنھیں شاید کوئی جانتا تک نہ تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ان میں سے کئی افراد راتوں رات سٹار بن گئے، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شیخ روحیل اصغر  بھی ٹک ٹاک کے بخار میں مبتلا ہوگئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی روحیل اصغر ٹک ٹاک سٹار بن گئے، مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے اپنے منفرد اور دبنگ انداز میں ٹک ٹاک پر انٹری دے دی، دھوتی کرتہ پہن کر شیخ روحیل اصغر نے مختلف گانوں پر ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو شوٹ کی۔ 

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیخ روحیل اصغر منفرد انداز میں چلتے ہوئے آتے ہیں جبکہ بیک گراؤنڈ میں گیت چل رہے ہوتے ہیں۔ ایم این اے شیخ روحیل اصغر کی ٹک ٹاک ویڈیوز لیگی کارکنوں میں بھی مقبول ہورہی ہیں۔

واضح رہےکہ2017 میں ٹک ٹاک ایپ  بائیٹ ڈینس کی طرف سےمتعارف کی گئی، جو انتہائی کم عرصہ میں عوام کی پسندیدہ ایپ بن گئی۔ اس ایپ کو ہرعمر کا انسان استعمال کررہا ہے، ٹک ٹاک 33 زبانوں میں موجود ہے، دنیا بھر سے لوگ اپنی ویڈیو اس پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer