درنایاب:واسا کا نکاسی و فراہمی آب کی سروسز فراہم کرنیوالے ہزاروں ورکرز کیلئے بڑا فیصلہ ،، واسا چالیس سال سے کم عمر اڑھائی ہزار وکررز کی ترجیحی کرونا ویکسی نیشن اپنے خرچ پر کرائےگا ۔
تفصیلات کےمطابق واسا نے اپنے ورکرز کی ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسی نیشن اپنے خرچ پر کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 18 سال سے 40 سال تک کے ملازمین کی ویکسی نیشن کیلئے باقاعدہ حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے ۔ واسا یو ایچ ایس سمیت نجی ویکسی نیشن فراہمی مراکز سے معاہدہ کرے گا، واسا ملازمین کی ویکسی نیشن کے اخراجات خود برداشت کرے گا ۔
ایم ڈی واسا سید زاہد عزیزنے ورکرز کی ویکسی نیشن کیلئےایڈمنسٹریشن کو فوری ورکنگ پیپر تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔عید الفطر کے فوری بعد چالیس سال سے کم عمر 25سو ورکرز کی پرائیویٹ ویکسی نیشن کی منظوری دی جائےگی ۔ اس حوالے سے ایم ڈی واساسیدزاہدعزیزکاکہناہےکہ اپنے ملازمین کیلئے بہترین فیصلہ ہےاور حکمت عملی مرتب کرر ہےہیں ۔