ہوائی سفر کرنیوالےبڑی سہولت سےمحروم

ہوائی سفر کرنیوالےبڑی سہولت سےمحروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمدسعید) کورونا وائرس کے تحت پی آئی اے کا احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد تو جاری ہے مگر اب پی آئی اے نے تمام خلیجی ممالک دبئی،ابوظہبی، سعودی عرب،مسقط،عمان،و دیگر کی پروازوں میں مسافروں کو دوران پرواز کھانا فراہم کرنے کی سروس بند کردی۔

تفصیلات کے مطابق اب ہوائی سفر میں مسافروں کو کھانا نہیں ملے گا، کورونا وائرس سے بچاو کے اقدامات کرتے ہوئےپی آئی اے نے تمام خلیجی ممالک دبئی،ابوظہبی، سعودی عرب،مسقط،عمان کی پروازوں میں کھانا فراہم کرنے کی سروس بند کردی، مسافروں کے لئےپانی ،سافٹ ڈرنک اور انتظام ہو گا،روانگی سے قبل جراثیم کش کیمیکل سے جہازوں کی ڈس انفیکشن کا عمل بھی جاری رہے گا۔ پی آئی اے کے فلائٹ سروسز کی جانب سے فضائی عملے کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں، احکامات کے مطابق حفاظتی اقدامات کے تحت پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ  پی آئی اے نے مڈل ایسٹ کی پروازوں میں کھانا فراہم کرنے کی سروس بند کردی، پی آئی اے حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مسافروں اور عملے کی صحت اور حفاظت کے لئےعالمی اصولوں پر کاربند ہیں، مڈل ایسٹ پروازوں کی روانگی سے قبل جراثیم کش کیمیکل کی مدد سے جہازوں کی صفائی اور ڈس انفیکشن کا عمل جاری ہے۔حفاظتی اقدامات کے تحت اخباروں کے استعمال پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، دوران پرواز مسافروں کو سافٹ ڈرنک، پانی فراہم کیا جائے گا۔

دوسری جانب پی آئی اے کے بعد نجی ایئر لائن ایئر بلیو اور سیرین ایئر نے بھی اپنی اندرون ملک تمام پروازوں میں مسافروں کو کھانے کی فراہمی مکمل طور پر بند کردی ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پی آئی اے کو ایک لاکھ ڈالر کا حفاظتی کٹس کاعطیہ دیا گیاتھا.حفاظتی کٹس میں حفاظتی لباس، ماسک اور عینکیں شامل ہیں، ان کٹس کا استعمال پی آئی اے کا عملہ دوران پرواز کرے گا۔ سی ای او ارشد ملک کا کہنا تھا کہ تمام قومی ادارے مکمل یکجہتی اور یگانگت سے ملک کی خدمت میں مصروف ہیں، عطیہ کردہ سامان سے پی آئی اے کے عملے اور مسافروں کو محفوظ بنانے میں بہت مدد ملے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer