ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کے گھر صف ماتم بچھ گئی

 صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کے گھر صف ماتم بچھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رضا) صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں، مرحومہ کی نمازجنازہ کریم بلاک گراؤنڈ میں ادا کردی گئی۔

صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کی والدہ کے انتقال پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی ان کی رہائش گاہ پر آمد کا سلسلہ جاری ہے، صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ، ڈی جی ایل ڈی آمنہ عمران، وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران، ڈی جی ہاؤسنگ لیاقت علی چھٹہ، چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی، سابق صوبائی وزیر سردار غلام عباس، رہنما پی ٹی آئی بجاش نیازی اور صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال میاں محمود الرشید کے گھر گئے اور انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

سینئر صحافی سلمان غنی، جنرل سیکٹری پاکستان تحریک انصاف ارشد داد اور سیکرٹری ہاؤسنگ ٹاسک فورس عاطف ایوب میو سمیت متعدد شخصیات نے محمود الرشید سے انکی والد ہ ماجدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

  میاں محمود الرشید کی والدہ کی نماز جنازہ کریم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں ادا کردی گئی ، نماز جنازہ میں صوبائی وزراء مخدوم ہاشم جوان بخت، میاں اسلم اقبال،سبطین خان سمیت  دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی،مرحومہ کے ایصال و ثواب کے لئےرسم قل پیرکو بعد از نماز عصر میاں محمود الرشید کی رہائشگاہ رچنا بلاک میں ہوگی۔

Sughra Afzal

Content Writer