جوڈیشل کمپلیکس کا فائر الارم سسٹم خراب، حادثہ ہونے پر بڑے نقصان کا خدشہ

جوڈیشل کمپلیکس کا فائر الارم سسٹم خراب، حادثہ ہونے پر بڑے نقصان کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) جوڈیشل کمپلیکس میں سہولیات کا فقدان، بلڈنگ میں لاکھوں روپے سے لگائے جانے والا فائرالارم سسٹم خراب، جگہ جگہ فائر باکس لگا کر انتظامیہ فائر ہوز ریل رکھنا بھول گئی، فائر باکس میں کچرا پھینکا جانے لگا۔

جوڈیشل کمپلیکس فیز ٹو سیشن کورٹ میں لاکھوں روپے مالیت سے فائر الارم سسٹم نصب کیا گیا، جو باکس لگائے گئے ہیں، کسی میں بھی فائر ہورزیل موجود نہیں، ان باکس کو کچرا دان کے طور پر استعمال کیا جانے لگا۔

 قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ عدالتوں کے کمروں میں الارم سسٹم کی وارننگ کر دی گئی لیکن انتظامیہ پیچھے الارم سسٹم نصب کرنا بھول گئی۔جوڈیشل کمپلیکس میں صفائی نام کی کوئی چیز نہیں۔

عاصم نواز گجر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ اس بلڈنگ کا کوئی پرسان حال نہیں، اگر یہاں پر الارم سسٹم ٹھیک ہوتا تو ایڈیشنل سیشن جج اختر بھنگو کی عدالت کے کمرے میں آگ نہ لگتی۔

جوڈیشل کمپلیکس میں فائر الارم سسٹم ٹھیک ہونا وقت کی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔