ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود ر ہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مو سم خشک اور مطلع جز وی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ کشمیر میں مطلع جز وی ابرآلود رہنے کی توقع ہے جبکہ  گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔