ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب کو جنوبی ایشیاء کا لیڈنگ اے آئی صوبہ بنانے کا ہدف؛ وزیر اعلیٰ نےمنظوری دیدی 

پنجاب کے 100سکولوں میں اے آئی سلیبس نافذ ، پہلا اے آئی ڈیلیوری یونٹ بھی قائم کیا جائے گا

 پنجاب کو جنوبی ایشیاء کا لیڈنگ اے آئی صوبہ بنانے کا ہدف؛ وزیر اعلیٰ نےمنظوری دیدی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پاکستان کی پہلی سینٹرل اے آئی این ایبلڈ  گورنمنٹ پنجاب کا پہلا (اے آئی) آرٹی فیشل انٹیلی جنس روڈ میپ تیار، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی.

2029 ء میں پنجاب کو جنوبی ایشیاء کا لیڈنگ اے آئی صوبے بنانے کا ہدف  دے دیا ۔ پنجاب میں د نیا کا پہلا اے آئی ڈیلیوری یونٹ قائم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اے آئی ڈیلیوری یونٹ اور سپیشل پراجیکٹ ٹیم کی چیئرپرسن ہوں گی۔ 

صوبائی مشیر برائے اے آئی علی ڈار نے" اے آئی روڈ میپ "پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ پنجاب میں تین سال کے دوران ایک لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔ جی ڈی پی میں 5 سے 10 فیصد اضافہ اور زرمبادلہ کے ذخائر 10 سے 20 ارب ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے ۔ اے آئی روڈ میپ کے تحت اے آئی انفرااسٹرکچر، اے آئی ایڈمن، اے آئی سٹیزن، جاب سکلز، اکانومی اور اے آئی گورننس قائم ہوں گے۔اے آئی روڈ میپ کے تحت سپیشل پراجیکٹ، ڈیٹا، سٹریٹجک آپریشن اور سٹریٹجک کمیونیکیشن پر مشتمل چار کراس فنکشنل ٹیمیں قائم  کی جائیں گی ۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اے آئی ٹیکنیکل ایڈوائزری بورڈ قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی ۔صوبائی مشیر برائے اے آئی علی ڈار نے اے آئی لانچنگ پراجیکٹ کا شیڈول بھی پیش کر دیا ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی اے آئی ٹیکنکل ایڈوائزری بورڈ اعلیٰ ماہرین شامل کرنے کی ہدایت کی ۔ مارچ میں پنجاب اے آئی روڈمیپ مینی فیسٹو لانچ کیا جائے گا ۔جون میں دنیا کے پہلے اے آئی ڈیلیوری یونٹ کی انٹرنیشنل لانچنگ ہوگی۔جولائی میں اے آئی گورننس پالیسی لانچ کی جائے گی
اگست میں یوم آزادی کے حوالے سے گلوبل ٹیک پارٹنرشپ، سٹیزن پوڑٹل لانچ کیا جائے گا۔ ستمبرمیں ہیلتھ بورڈ ایپ لانچ کی جائے گی ۔اکتوبر میں سموگ پروگرام اور سموگ بوٹ اے آئی سے منسلک کردیا جائے گا  ۔نومبر کسان اے آئی بورڈ لانچ کیا جائے گا ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کسان اے آئی بورڈ میں ایگریکلچر انٹرنز کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کردی ۔ 
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف پاکستان کے پہلے پنجاب اے آئی روڈ مپ پر عملدرآمد کی خود نگرانی کریں گی۔ پنجاب کے 100سکولوں میں اے آئی سلیبس نافذ، اپریل میں مزید 155 سکولوں میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس پڑھائی جائے گی۔

  مریم نواز شریف نے کہا کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے استعمال سے حکومت کے ہر شعبے کی استعدادکار کو بڑھانے چاہتے ہیں۔ آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے ذریعے نوجوانوں کے پوٹینشل کا بھرپور استعمال کیا جائے گا۔ اے آئی روڈ میپ کے بینر تلے نوجوان کو اکٹھا کرنا ممکن ہوگا۔