سٹی 42: میڈیکل و ڈینٹل کالجز کیلئے داخل شدہ طلبہ کی رجسٹریشن لازم قرار دی گئی ۔ اور 19 میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں فیس بڑھانے کی منظوری بھی دے دی گئی ۔
پی ایم اینڈ ڈی سی نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز طلبہ کی رجسٹریشن لازمی کرنے کا مراسلہ ارسال کر دیا ۔پی ایم اینڈ ڈی سی کے مراسلے کے مطابق قواعد کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ و تادیبی کارروائی ہو گی، تمام سرکاری و نجی کالجز داخلہ لینے والے ہر طالبعلم کی بروقت رجسٹریشن یقینی بنائیں۔ مقررہ مدت میں رجسٹریشن نہ کرنے پر فی طالبعلم 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔مختص نشستوں سے زائد داخلوں پر ادارے سے ہر طالبعلم کی سو فیصد فیس وصول کی جائے گی۔بے ضابطہ داخلوں پر بھی مکمل فیس لی جائے گی۔خلاف ضوابط اداروں کی آئندہ سال نشستیں کم کی جا سکتی ہیں۔گریجویشن رپورٹ تاخیر سے جمع کرانے پر 75 ہزار روپے فی طالبعلم جرمانہ ہوگا ۔ سالانہ امتحانی نتائج تاخیر سے رپورٹ کرنے پر 30 ہزار روپے فی طالبعلم جرمانہ مقرر کردیا گیا ۔ میرٹ اور داخلہ فہرست تاخیر سے جاری کرنے پر 5 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا، میرٹ اور داخلہ فہرست تاخیر سے جاری کرنے پر یومیہ 50 ہزار روپے اضافی جرمانہ عائد ہو گا ۔تین مرتبہ خلاف ورزی کرنے والے اداروں کو کونسل کی گرے لسٹ میں شامل کیا جا ئے گا۔
اس کے ساتھ ہی پی ایم اینڈڈی سی نے 19 نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا
19 نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی فیسیں بڑھانے کی منظوری دے دی گئی۔فیصلہ وزیرِاعظم کی قائم کردہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا۔فیصلہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے مالیاتی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد کیا گیا۔
جن کالجز کے معاملات زیرِ التوا ہیں وہ 18 لاکھ 90 ہزار سے زائد فیس لینے کے مجاز نہیں ہوں گے۔