اقبال صادق : ڈی جی خان میں بارڈر ملٹری پولیس نے تاریخ ساز انسداد دہشت گردی کارروائی کرتے ہوئے خطے کو بڑی دہشت گردی سے بچا لیا ۔
کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس امیر تیمور کا کہنا ہے کہ پہلی بار پنجاب سے بلوچستان جاتے ہوئے بڑی مقدار میں غیر قانونی اسلحہ اور بارود پکڑا گیا، ملزم سے 86 پستول، 10 میگزین اور 18 ہزار کارتوس برآمد ہوئے ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق اسلحہ خیبرپختونخوا سے پنجاب اور پنجاب سے بلوچستان لے اسمگل کیا جا رہا تھا۔
امیر تیمور کے مطابق کارروائی پنجاب بلوچستان کی بین الصوبائی چیک پوسٹ بواٹہ پر کی گئی، کارروائی کے دوران ملزم محمد شفیق گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی جی خان: بارڈر ملٹری پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی۔