ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت میں کمی

ڈالر کی قیمت میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔ 

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر3 پیسے سستا ہوگیا ۔ انٹر بینک میں ڈالر  279.35 روپے سے کم ہوکر 279.32 روپے پر بند ہوا ۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستاہوکر 280.37 روپے کا ہوگیا. اوپن مارکیٹ میں یورو 1.96 روپے سستاہوکر 325.61 روپے, برطانوی پاونڈ 1.70 روپے سستاہوکر 377 روپے, یو اے ای درہم 2 پیسے کم ہوکر 76.78 روپے کا ہوگیا۔ اسکے علاوہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 1 پیسے بڑھ کر 74.92  روپے کا ہوگیا۔ 

دوسری جانب عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں کم ہو  گئیں۔  

 بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29ڈالر کی کمی کے بعد 5ہزار 176ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ مقامی مارکیٹ میں  فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 900روپے کی کمی کے بعد 5لاکھ 40ہزار 362روپے کی سطح پر آگئی۔

علاوہ ازیں دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 486روپےکم ہو کر 4لاکھ 63ہزار 273روپے کی سطح پر آگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 179 روپے کمی سے 9175 روپے ہوگئی۔