ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئےطلباء کی بائیو میٹرک تصدیق کرانے کا فیصلہ 

 امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئےطلباء کی بائیو میٹرک تصدیق کرانے کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے ہزاروں طلباء کی بائیو میٹرک تصدیق کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 اس اقدام کا مقصد امتحانی نظام کو شفاف بنانا اور جعلی امیدواروں کے داخلے کو روکنا ہے۔

بورڈ حکام کے مطابق 30 سے زائد امتحانی سنٹرز کے طلباء کی بائیو میٹرک کی جائے گی۔ پہلے پیپر کے روز بائیو میٹرک کے ذریعے طلباء کی شناخت اور حاضری کی تصدیق کی جائے گی تاکہ اصل امیدوار ہی امتحان میں شریک ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر تقریباً چھ ہزار امیدواروں کی بائیو میٹرک تصدیق پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر کی جائے گی۔ اگر یہ نظام کامیاب رہا تو آئندہ امتحانات میں اسے مزید وسیع کیا جائے گا۔

بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرانے کا بنیادی مقصد امتحانی سنٹرز میں نقل کی روک تھام اور امتحانی عمل کو مزید شفاف اور منصفانہ بنانا ہے۔