ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواستوں پر سماعت، اوگرا کے وکیل کو جواب جمع کروانےمہلت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواستوں پر سماعت، اوگرا کے وکیل کو جواب جمع کروانےمہلت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت،ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت، اوگرا کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے آئندہ سماعت تک مہلت دے دی۔

جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔جوڈیشل ایکٹوازم پینل سمیت دیگرز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا۔وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے استفسار کیا کہ آخر کس میکنزم کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کی جاتی ہیں۔بتایا جائے کم عوامل کو مدنظر رکھ کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کی جاتی ہیں۔

 وکیل وفاقی حکومت نے بتایا کہ قیمتوں کے تعین کے لیے اوگراکا ایک میکنزم موجود ہے۔ اس حوالے سے ظفر اقبال جھگڑا کیس میں بھی اُصول طے کیے جا چکے ہیں۔وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔اگر کوئی واضح میکنزم موجود ہے تو 2022 سے اب تک عدالت کے سامنے کیوں پیش نہیں کیا گیا۔عدالت سے استدعا کی کہ حکومت کو پابند کیا جائے تحریری طور پر مکمل تفصیلات عدالت میں پیش کرے۔عدالت نے وفاقی حکومت اور اوگرا کو جواب کے لئے مہلت دے دی ۔ کیس کی مزید سماعت عید کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔

Ansa Awais

Content Writer