ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مغوی کی عدم بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی گئی

 مغوی کی عدم بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : مغوی کی عدم بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت , ہائیکورٹ کا سی پی او گوجرانوالہ کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار، درخواست نمٹا دی ۔

جسٹس عبہر گل خان نے سائل احمد بشارت چیمہ کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار احمد بشارت چیمہ نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا ۔ مؤقف اختیار کیا کہ والد بشارت احمد چیمہ کو نامعلوم افراد نے اغوا ءکر لیا ، تاحال ان کی بازیابی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ لہٰذا عدالت پولیس کو ان کی بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات کا حکم دے۔ دورانِ سماعت ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ ڈاکٹر غیور عدالت پیش ہوئے اور پیش رفت رپورٹ جمع کروائی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ناصر چوہان عدالت پیش ہوئے۔

ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزار کی مدعیت میں والد کے اغواءکا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق پیپلز کالونی گوجرنوالہ مقدمہ میں درج کیا گیا۔ مغوی کی بازیابی کے لیے ایس پی سول لائنز ڈویژن کی سربراہی میں 4 رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔ بعد ازاں عدالت نے پولیس رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

Ansa Awais

Content Writer