ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکار کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

معروف اداکار کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا اور ان کی اہلیہ لین لائش رام پہلے بچے کے والدین بن گئے۔ 
بھارتی اداکار اور ان کی اہلیہ نے بچے کی پیدائش سے متعلق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ ان کی بیٹی کی پیدائش ایک خاص دن پر ہوئی ہے، جو رندیپ کے والد رنبیر ہودا کی سالگرہ کا دن بھی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ یہ موقع خاندان کے لیے دوہری خوشی کا باعث ہے، اداکار اور ان کی اہلیہ نے ننھی بچی کی تصویر بھی شیئر کی، جس میں اس کے ننھے ہاتھ نظر آ رہے ہیں،اس کے علاوہ  رندیپ ہودا نے سوشل میڈیا پر اپنے والد اور نومولود بیٹی کے لیے جذباتی پیغام بھی شیئر کیا ہے۔

 رندیپ ہودانے لکھا کہ دادا اور پوتی کا جنم دن ساتھ ہوگیا، آج جب میں خود باپ بنا ہوں تو آپ کے لیے میری قدر اور بھی بڑھ گئی ہے، پاپا۔
انہوں نے پوسٹ میں اپنی اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’’اور سب سے اہم بات لن لائش، مجھے باپ بنانے اور ہماری ننھی بیٹی کو اس دنیا میں لانے کے لیے شکریہ۔  

 واضح رہے کہ رندیپ ہودا اور لن لیش رام  کی ملاقات معروف اداکار نصیرالدین شاہ کے تھیٹر گروپ میں ہوئی تھی،دونوں نے 2022 میں سوشل میڈیا پر اپنے تعلق کا باضابطہ اعلان کیا جب کہ 29 نومبر 2023 کو بھارتی ریاست منی پور میں روایتی رسومات کے تحت شادی کی تھی۔