ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹلس ہونڈا نے پرائیڈر 2025ء متعارف کرادی

اٹلس ہونڈا نے پرائیڈر 2025ء متعارف کرادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں اپنی موٹر سائیکل ہونڈا پرائیڈر 2025 متعارف کرادی ہے، نئے ماڈل میں میکینیکل اپ گریڈ کے بجائے معمولی جمالیاتی اپ ڈیٹس اپنی معمول کی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔

ہونڈا پرائیڈر 2025ء ماڈل 97.1 سی سی انجن، 4-سپیڈ ٹرانسمیشن اور ایندھن کی سابقہ کارکردگی رکھتی ہے، نئے ماڈل میں نئے گرافکس اور ایک تازہ رنگ سکیم متعارف کرائی گئی ہے۔

 پاکستان میں ہونڈا پرائیڈر 2025ء کی قیمت دو لاکھ 8 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔

 خصوصیات اور وضاحتیں

 انجن اور کارکردگی

 4-سٹروک او ایچ سی ایئر کولڈ

 97.1 سی سی

 4-سپیڈ کنسٹنٹ میش

 انجن سٹارٹ : کِک سٹارٹر

 طول و عرض اور صلاحیت

 1986 x 718 x 1050 ملی میٹر

 سیٹ کی اونچائی: 798 ملی میٹر

 گراؤنڈ کلیئرنس: 156 ملی میٹر

 وہیل بیس: 1226 ملی میٹر

 وزن: 96 کلو

 سسپنشن اور ٹائر

 فرنٹ سسپنشن: ٹیلیسکوپک فورک (94 ملی میٹر سفر)

 پچھلے سسپنشن: سوئنگ آرم (84 ملی میٹر سفر)

 اگلا ٹائر: 2.75 – 18 (4 پی آر)

 پچھلا ٹائر: 2.75 - 18 (6 پی آر)

 ایندھن کی کارکردگی اور صلاحیت

 ایندھن کے ٹینک کی گنجائش: 9.7 لیٹر (1.5 ایل ریزر)

 پرائیڈر 2025ء ماڈل میں نیا کیا ہے؟

 نیا گرافکس اور اسٹیکر ڈیزائن

 تازہ رنگ کے اختیارات

 سٹائل میں اضافہ

 کارکردگی میں بہتری کے فقدان کے باوجود، ہونڈا پرائیڈر 2025ء کو "مکمل آرام، زیادہ سے زیادہ کارکردگی" کے ساتھ مارکیٹ میں پیش کررہا ہے، جو اسے روزانہ کے مسافروں کیلئے ایک قابل اعتماد آپشن بناتا ہے۔