ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا میں زلزلے کے 2 جھٹکے

کیلیفورنیا میں زلزلے کے 2 جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کیلیفورنیا میں آج صبح آدھے گھنٹے کے دوران زلزلے کے 2 جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

امریکی میڈیا نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ کلیفورنیا میں پہلا زلزلہ 7 بج کر 45 منٹ پر آیا، دونوں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.5 سے 3.2 ریکارڈ کی گئی۔

امریکی جیولوجیکل سروے نے سان فرانسسکو کے باہر 2.5 شدت کے پہلے زلزلے کا پتہ لگایا، جو الامو کے تین میل سے بھی کم فاصلے پر تھا، زلزلے کا مرکز چار قصبوں میں بکھرے ہوئے 100,000 سے زیادہ آبادی والے علاقے میں تھا۔ اس کے علاوہ دوسرا زلزلہ بحر الکاہل میں پیٹرولیا سے 47 میل مغرب میں سان اینڈریاس فالٹ پر آیا جو شمال میں کیپ مینڈوسینو سے جنوب میں سالٹن سمندر تک 800 میل کے فاصلے پر پھیلا ہوا ہے، اس علاقے میں گزشتہ چند دنوں میں کئی زلزلے آچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دونوں زلزلوں کے بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔