ویب ڈیسک : بالی ووڈ انڈسٹری کے ریپر و گلوکار بادشاہ نے اپنے وزن میں ناقابلِ یقین حد تک کمی لا کر سب کو حیران کر دیا۔
گلوکار بادشاہ نے گزشتہ اتوار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی ویڈیو شیئر کی، جسے دیکھ کر تو ایک بار ان کے مداح چونک گئے۔ بادشاہ نے اپنے کلوتھنگ برانڈ کی تشہیر کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہیں پہلے کے مقابلے میں کافی سلم اور اسمارٹ دیکھا جا سکتا ہے، بادشاہ کی ویڈیو میں ان کے جسم میں واضح طور پر تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے جس کی وجہ ان کے وزن میں زبردست کمی ہے۔
بادشاہ کے وزن میں کمی دیکھ کر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ’اوزیمپک‘ سے متعلق بحث چھڑ گئی ہے۔
بادشاہ کی پوسٹ اپلوڈ ہونے کے بعد ان کے مداحوں سمیت فالوورز بھی ان کے اس کم بیک پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔ کسی صارف کا کہنا ہے کہ بادشاہ نے وزن میں کمی اپنے زبردست کم بیک کے لیے کی ہے. کچھ صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بادشاہ نے یقیناً وزن میں کمی کے لیے کرن جوہر کی طرح اوزیمپک کے انجیکشنز کا سہارا لیا ہے۔