ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں آج سے افسران اور سٹاف  کی آن لائن حاضریوں کا آغاز ہوگیا

لاہور ہائیکورٹ میں آج سے افسران اور سٹاف  کی آن لائن حاضریوں کا آغاز ہوگیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ کو ڈیجیٹائز کرنے کی جانب اہم پیش رفت ، لاہور ہائیکورٹ میں آج سے افسران اور سٹاف  کی موبائل فون پر آن لائن حاضریوں کا آغاز ہوگیا ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد سرکلر جاری کیا گیا ،ایڈیشنل رجسٹرار آئی ٹی جمال احمد نے سرکلر جاری کیا ،چیف جسٹس کی ہدایت پر ایڈیشنل رجسٹرار آئی ٹی جمال احمد نے موبائل ایپ پر حاضریوں کا نیا سسٹم متعارف کروایا ،،ہائیکورٹ میں افسران اور سٹاف کی آن لائن حاضریوں کا سسٹم پی آئی ٹی بی کی مدد سے متعارف کروایا گیا ،سسٹم کے تحت سپروائزری افسران اپنے ماتحت عملے کی حاضری کا ریکارڈ دیکھ سکیں گے.

Ansa Awais

Content Writer