ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چاہت فتح علی خان کے ساتھ تنازع، متھیرا کا نیا بیان آگیا

چاہت فتح علی خان کے ساتھ تنازع، متھیرا کا نیا بیان آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: متھیرا نے چاہت فتح علی خان کے ساتھ اپنے تنازع پر خاموشی توڑ دی۔

حال ہی میں ان کا نام معروف مزاحیہ گلوکار اور سوشل میڈیا سینسیشن چاہت فتح علی خان کے ساتھ ایک تنازع میں جوڑا جا رہا تھا، جس پر اب انہوں نے کھل کر بات کی ہے۔

متھیرا نے کہا کہ میں نے چاہت فتح علی خان سے گزارش کی تھی کہ وہ یہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہٹا دیں، لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

مجھے یہ بالکل پسند نہیں آیا کہ وہ اتنے قریب آنے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن میں نے معاملے کو مزید بڑھانے کے بجائے درگزر کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ چاہت فتح علی خان کافی عمر رسیدہ ہیں اور میں صرف اسی عزت و احترام کے دائرے میں رہتے ہوئے ان سے بات کر رہی تھی، جو بڑوں کو دی جاتی ہے۔ 

متھیرا نے واضح کیا کہ ذاتی حدود کی پاسداری ہر کسی پر لازم ہے اور کوئی بھی خاتون کسی غیر مناسب رویے کو برداشت نہیں کرے گی۔

یہ تنازع سوشل میڈیا پر کافی بحث کا باعث بنا، جہاں کچھ صارفین متھیرا کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ چاہت فتح علی خان کے حق میں بھی بول رہے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا تھا جب چاہت فتح علی خان متھیرا کے شو پر بطور مہمان آئے، شو کے بعد لی گئی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں چاہت فتح علی خان متھیرا کے کافی قریب نظر آ رہے تھے۔

 متھیرا نے اس رویے کو ناپسندیدہ اور غیر مناسب قرار دیا، جبکہ چاہت فتح علی خان نے الٹا متھیرا کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی۔