مریم نواز نے برادکاسٹروں کی تجاویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کروا دی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات پیر کے روز ان کے دفتر میں ہوئی۔
براڈکاسٹرز کے وفد میں میاں عامر محمود،شکیل مسعود،سلطان علی لاکھانی اورناز آفرین سہگل شامل تھے۔

پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کے وفد کے عہدیداروں نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن نے مریم نوازشریف کی وزارت اعلی کو خوش آئند قرار دیا۔ملاقات میں حکومت پنجاب اورالیکٹرانک میڈیا کے روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کی تجاویز پر غور کی یقین دہانی کروائی۔ 

سینیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ، وزیر اطلاعات وثقافت عظمی زاہد بخاری صوبائی مشیر پرویز رشید بھی موجود تھے۔