سٹیج اداکارہ ایمن ملک کی ستارہ تھیٹر گجو متہ میں پرفارمنس 

Stage actress,aimen malik,performance,Gajumatta,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) سٹیج اداکارہ ایمن ملک مصر سے واپس آتے ہی ان دنوں ستارہ تھیٹر گجو متہ میں پرفارم کررہی ہیں جہاں ان کی پرفارمنس پر انہیں بے حد پذیرائی مل رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سٹیج اداکارہ ایمن ملک جو ایک سال قبل مصر شفٹ ہو گئیں تھیں ایک سال بعد دوبارہ سے واپس آکر شہر لاہور سمیت متعدد تھیٹر ہالز مین ڈرامے پرفارم کریں گی ۔

ایمن ملک جنہوں نے رقص کی باقاعدہ تربیت مصر سے لی اور بعد ازاں پاکستان آکر شوبز انڈسٹری کا حصہ بنیں یہاں تھیٹر ڈراموں سمیت دو بڑے بجٹ کی فلموں میں بطور آئٹمز نمبر گانے فلم بند کروائیں اور پھر مصر چلی گئیں ایک سال بعد دوبارہ سے واپس آئی ہیں اور انہیں سٹیج پر مصری حسینہ کے نام سے بھی مقبولیت ملی ۔

ایمن ملک نے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بہت جلد انٹرنیشنل شوز بھی کرنے جارہی ہیں انہوں نے ایک معروف ایونٹ آرگنائزر کمپنی سے معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وہ دس ممالک میں ڈانس شوز کریں گی جبکہ انہیں ان دنوں لندن کینیڈا کے شو پروموٹرز بھی شوز کے لیے رابطہ کررہے ہیں ۔

ایمن ملک کا کہنا ہے کہ کوئی بھی اداکارہ سفارش سے نہیں بلکہ اپنے فن سے آگے آتی ہے اور میرے ساتھ بھی ایسا ہوا میں روزانہ پانچ سے چھ گھنٹے رقص کی تربیت بھی لیتی تھیں اور خود بھی گھنٹوں ڈانس کی ریہرسل کرتی تھیں اس لیے سالوں بعد میری محنت رنگ لے آئی اور مجھے اب خود شوز پروموٹرز بین الاقوامی سطح پر رابطہ کر رہے ہیں۔