ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ق لیگ پر بلیک میلنگ کا الزام عائد کردیا ہے۔ جس پر اسپیکر پرویز الہیٰ کے صاحبزادے اور ایم این اے مونس الہیٰ نے بھی ردعمل دیتے ہوئے انہیں کرارا جواب دیا ہے۔
وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انصار الاسلام نے کل چڑھائی کی، کسی پرائیویٹ ملیشیا کو اسلام آباد میں دخل اندازی کی اجازت نہیں دیں گے۔ہمارے پاس لوگ رضا مندی سے آئے تھے۔ جو اب جارہے ہیں وہ بک رہے ہیں۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ پانچ سیٹ والے وزارت اعلیٰ کیلئے بلیک میل کررہے ہیں۔میں ان میں سے نہیں ، عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں۔
وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے ٹوئٹر پیغام میں ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ شیخ صاحب کی عزت کرتا ہوں لیکن وہ بھول رہے ہیں۔ شیخ صاحب اسی جماعت کے بزرگوں سے اسٹوڈنٹ لائف میں پیسے لیتے تھے۔