کورونا کے بڑھتے وار، تعلیمی اداروں پر نئی پابندی عائد

کورونا کے بڑھتے وار، تعلیمی اداروں پر نئی پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: کورونا کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ سے پنجاب حکومت نے سات اضلاع کے بعد اب پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری و نجی سکولوں کے لئے نیا حکم نامی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سات اضلاع کے پنجاب بھر کے دیگر اضلاع جہاں سکول کھلیں رہیں گے وہاں نجی و سرکاری سکولوں میں صرف کلاسز ہوں گیں جبکہ کھیل اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔

اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ اس سے قبل سات اضلاع کے تعلیمی اداروں غیر نصابی آرٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ اب نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں غیر نصابی سرگرمیاں نہیں ہوں گیں۔

دوسری جانب تعلیمی اداروں کی دوبارہ بندش کا معاملے پر سرونگ سکولز ایسوسی ایشن نے حکومت سے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا ہے۔ صدر میاں رضا کا کہناتھا کہ تعلیمی ادارے بند کرنا بچوں کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے، پہلے ہی ڈھائی کروڑ بچے آؤٹ آف سکول ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ بندش کی بجائے تعلیمی اداروں میں شفٹ سسٹم لاگو کرنا چاہیئے، نجی ادارے پہلے ہی مالی بحران سے دو چار ہیں۔ میاں رضا نے بتایا کہ تعلیمی اداروں کو تختہ مشق بنانے کی بجائے پبلک مقامات پر اقدامات کئے جائیں، حکومت علم دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے فیصلہ واپس لے۔