شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی نماز جنازہ ادا

 شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی نماز جنازہ ادا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) اسلام آباد میں طیارہ حادثے میں شہید ہونیوالے ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی نماز جنازہ عسکری ٹین اے بلاک مسجد میں ادا کردی گئی، معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے نماز جنازہ پڑھائی۔

گزشتہ روز  پاک فضائیہ کا ایف سولہ طیارہ 23 مارچ کی پریڈ کی ریہرسل کے دوران شکر پڑیاں کے قریب چاند تارا کے جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا تھا، اِس طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی عسکری ٹین اے بلاک کی جامع مسجد میں نماز جنازہ ادا کردی گئی،جس میں پاکستان ائیر فورس کے اعلیٰ حکام، پاک فوج اور نیوی کے افسران نے شرکت کی۔

شہید ونگ کمانڈر کے نماز جنازہ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی نماز جنازہ پڑھائی اور خصوصی دعا کرائی۔

 شہید کے جسد خاکی کو پورے فوجی اعزاز کیساتھ راوالپنڈی کے ائیر بیس سے لاہور روانہ کیا گیا تھا، یہاں شہید کی تیسری نماز جنازہ ادا کی گئی، جس کے بعد شہداء قبرستان آراے بازار میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer