وفاقی حکومت نے بجلی صارفین پر نیا بم گرا دیا

وفاقی حکومت نے بجلی صارفین پر نیا بم گرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) بجلی استعمال کرنیوالے صارفین پر حکومت نے ایک بارپھر" بجلی گرادی،  کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر بجلی صارفین سے2روپے 69 پیسے فی یونٹ کے حساب سے اضافی بل وصول کرنے کے3 ٹیرف جاری کر دیئے گئے۔

وفاقی حکومت نے کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر 2روپے 69 پیسے فی یونٹ کا اضافہ  کردیا، 15 ماہ کے دوران استعمال ہونے والی بجلی پر صارفین کو اضافی بل بھجوانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، بجلی کے صارفین کو 2 روپے 69پیسے فی یونٹ کے حساب سے اضافی رقم ادا کرنا ہو گی.

ذرائع کے مطابق صارفین سے کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر اضافی قیمت ادا کرنے کے3 ٹیر ف جاری کیے گئے ہیں جن کے مطابق 2018 کے پہلے اور دوسرے کوارٹر میں استعمال شدہ یونٹس پر 1 روپیہ 80 پیسے فی یونٹ اضافہ سامنے آیا ہے جبکہ 2018 کے تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں استعمال ہونیوالے یونٹس پر 63 پیسے  فی یونٹ اضافہ کیا گیا۔

 اسی طرح 2019 کے پہلے کوارٹر میں استعمال شدہ بجلی کی قیمت پر 26 پیسے فی یونٹ کا اضافہ ہو گیا، مجموعی طور پر گذشتہ سال استعمال ہونیوالی بجلی کی قیمت میں2روپے69 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب 20 پیسے فی یونٹ کے حساب سے سالانہ ڈسٹری بیوشن مارجن چارجز بھی ادا کرنا ہوں گے، لیسکو نے ترمیم شدہ کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer