ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے اچھی خبر

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز) فاسٹ باولر نسیم شاہ مکمل فٹ ہو گئے،  کراچی کنگز کے خلاف میچ میں سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں گے۔

پی ایس ایل فائیو میں مشکلات کا شکار دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے اچھی خبر آگئی،  گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باولر نسیم شاہ کراچی کنگز کیخلاف اہم میچ سے قبل مکمل فٹ ہو گئے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم ذارئع کے مطابق نسیم شاہ نے انجری سے چھٹکارا پالیا ہے اور وہ کراچی کنگز کیخلاف میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

نسیم شاہ راولپنڈی میں فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے تھے جس کے بعد ان کے متبادل کے طورپر زاہد محمود کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لیگ میں اپنا آخری اہم ترین میچ 15 مارچ کو نیشنل سٹیڈیم میں کراچی کنگز کیخلاف کھیلے گی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔