ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماڈل ایان علی نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

ماڈل ایان علی نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ماڈل ایان علی نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، درخواست میں موقف اختیار کیا کہ بے گناہی ثابت کرنے کیلئے کسٹم عدالت میں پیش ہونے کا موقع دیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست ماڈل ایان علی نے آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کی توسط سے دائر کی ہے، ایان علی نے درخواست میں موقف اختیار کیا اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کا سامنا کرنے کیلئے ٹرائل عدالت پیش ہونا چاہتی ہوں، بے گناہی ثابت کرنے کیلئے کسٹم عدالت میں پیش ہونے کا موقع دیا جائے۔

 درخواست میں مزید کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت شفاف ٹرائل ہر شہری کا بنیادی حق ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کسٹم عدالت کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری واپس لئے جائیں۔  کسٹم عدالت نے پیش نہ ہونے پر ڈالر کوئین ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer