پنجاب پولیس کے 60ہزار اہلکاروں کی سکریننگ کا عمل مکمل

پنجاب پولیس کے 60ہزار اہلکاروں کی سکریننگ کا عمل مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) پنجاب پولیس کے60 ہزار اہلکاروں کی سکریننگ مکمل کر لی گئی ، سکریننگ کے دوران 6600 پولیس اہلکا ہیپاٹائٹس کے مریض نکلے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کے احکامات پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس اہلکاروں کی سکرینگ کا عمل جاری ہے، ابتدائی طور پر 60ہزار کے قریب پولیس اہلکاروں کی سکرینگ ک عمل مکمل کیا گیا ہے، جس میں 6600 پولیس اہلکار ایسے ہیں جو ہیپاٹائٹس اے بی اور سی میں مبتلا ہیں۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے احکامات جاری کیئے گئے ہیں کہ تمام پولیس اہلکار جو مرض میں مبتلا ہیں ان کیلئے صحت کارڈز جاری کیئے جائیں جبکہ محکمہ صحت کے ساتھ معاہدہ کر لیا گیا ہے اور تمام ادویات اولین ترجیح پر دی جائیں گی۔

آئی جی پنجاب کا ویلفیئر برانچ کو فوری ہیلتھ کارڈ بنانے کا حکم جاری کر دیا، جو اہلکار متعلقہ تھانے یا ہسپتال تک نہیں پہنچ پائیں گے ادویات ان کو گھر تک پہنچائی جائے گی۔