(جنید ریاض) سکولوں میں اساتذہ کے جینز پہننے،اور موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی،کوئی بچہ زمین پر نہیں بیٹھے گا، سکول سربراہ درجہ چہارم کے ملازمین کو معطل نہیں کرسکتا، ایجوکیشن اتھارٹی نے نئی ہدایات جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرک ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی جانب سے سکول سربراہان اورسٹاف کے لیے نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جس کے مطابق درجہ چہارم کے ملازمین کیلئے کالے رنگ کا لباس پہنا لازمی ہوگا،،ہر کلاس روم میں گند پھینکنے کیلئے ڈسٹ بین لازمی موجود ہونی چاہیے ۔
سکول ٹیچر اپنے ہیڈ کی اجازت کے بغیر کسی اتھارٹی کو خط نہیں لکھ سکیں گے،اساتذہ عمرے اور زیارت کیلئے صرف تعطیلات میں جاسکیں گے، احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر متعلقہ سکول سربراہان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔