ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

شہر کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا . 

لاہور کے علاقوں جوہر ٹاؤن، ٹاؤن شپ اور گرین ٹاؤن میں تیز بارش شروع ہوگئی۔اس کے علاوہ مسلم ٹاؤن، برکت مارکیٹ اورکینال روڈکے اطراف بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

اچھرہ و اطراف میں تیز آندھی، کینال روڈ جانب جیل روڈ انڈر پاس تیز آندھی کے سبب درخت گر گیا، درخت گرنے سے ٹریفک کی روانی جزوی طور پر متاثر رہی تاہم ٹریفک پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے درخت فوری طور پر ہٹادیا گیا ۔ شاہراہ ٹریفک کے لیے کلئیر، گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی آمد و رفت جاری ہے ۔