ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجٹ 2026-27: تنخواہ دار طبقے کو ریلیف، تعلیم و صحت کیلئے اربوں روپے مختص

بجٹ 2026-27: تنخواہ دار طبقے کو ریلیف، تعلیم و صحت کیلئے اربوں روپے مختص
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے اور ترقیاتی شعبوں کیلئے اربوں روپے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  نے وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم اپنا گھر سکیم کے لیے 71 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں تاکہ کم آمدنی والے افراد کو رہائشی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق وفاقی ترقیاتی پروگرام میں صنعتی شعبے کیلئے 6.6 ارب روپے، صحت کے منصوبوں کیلئے 25.1 ارب روپے جبکہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے 40 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح دانش اسکولز کے منصوبوں کیلئے 22 ارب روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق سالانہ 22 سے 32 لاکھ روپے آمدن رکھنے والے تنخواہ دار افراد کیلئے انکم ٹیکس کی شرح 20 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ 56 سے 70 لاکھ روپے سالانہ آمدن والوں کیلئے ٹیکس کی شرح کم کرکے 32 فیصد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر عائد سرچارج ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے لاکھوں ملازمین کو مالی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔