شہزاد خان: شہر بھر کی مختلف کاروباری تنظیموں اور تجارتی حلقوں کے نمائندوں نے لاہور چیمبر کا دورہ کیا اور آئندہ بجٹ کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔
اس موقع پر بزنس کمیونٹی کے نمائندوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی بجٹ کو حقیقی معنوں میں کاروبار دوست بنایا جائے تاکہ صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔
کاروباری رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی بہتری اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بجٹ میں خصوصی فنڈز مختص کیے جائیں، جبکہ صنعتکاروں کو ٹیکسوں اور کاروباری اخراجات میں ریلیف فراہم کیا جائے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت اور نجی شعبے کے باہمی تعاون سے معاشی استحکام اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ کاروباری برادری نے امید ظاہر کی کہ بجٹ میں صنعت دوست اقدامات کو ترجیح دی جائے گی۔