ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی بجٹ 2026-27 کی تیاری میں قومی مفاد کو مدنظر رکھا گیا  ہے:وزیر اعظم

وفاقی بجٹ 2026-27 کی تیاری میں قومی مفاد کو مدنظر رکھا گیا  ہے:وزیر اعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  اویس کیانی :وفاقی کابینہ نے بجٹ مسودے 27-2026 کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ پر بریفنگ دی، جس کے بعد کابینہ نے وفاقی بجٹ 27-2026 کے مسودے کی منظوری دے دی۔

 سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے سے متعلق تجاویز پر غور جاری ہے۔

 بعدازاں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران کیمرا ٹیم کو کمیٹی روم سے باہر نکال دیا گیا، وفاقی کابینہ کا اجلاس ان کیمرا کر دیا گیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "الحمدللہ، اس بجٹ کو بہت محنت، مشاورت اور خلوصِ نیت کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی بجٹ 2026-27 کی تیاری میں قومی مفاد کو مدنظر رکھا گیا اور پاکستان کی عظیم قوم کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔