ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

​لاہور ہائیکورٹ نے قتل کیس میں پھانسی پانے والے مجرم کو بڑا ریلیف دے دیا

​لاہور ہائیکورٹ نے قتل کیس میں پھانسی پانے والے مجرم کو بڑا ریلیف دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے ایک مقدمے میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے سزائے موت پانے والے مجرم محمد عاطف کو بڑا ریلیف دے دیا۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزائے موت کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے 15 سال قید بامشقت میں تبدیل کر دیا، جبکہ مقتول کے ورثاء کے لیے مقرر کردہ معاوضے کی رقم بھی 20 لاکھ روپے سے کم کرکے 10 لاکھ روپے کر دی۔

جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے مجرم محمد عاطف کی اپیل پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا،،، ٹرائل کورٹ نے محمد سجاد کے قتل کے جرم میں محمد عاطف کو سزائے موت سنائی تھی، جسے ہائیکورٹ نے تبدیل کر دیا عدالتی فیصلے میں قرار دیا گیا کہ مقدمے کے شواہد اور ریکارڈ کا جائزہ لینے سے ثابت ہوتا ہے کہ وقوعہ کا آغاز مقتول محمد سجاد نے کیا تھا فیصلے کے مطابق مقتول خود محمد عاطف کے گھر کے باہر آیا اور اس نے چاقو سے حملہ کرکے عاطف کو زخمی کیاعدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایسے حالات میں محمد عاطف کو اپنے دفاع کا قانونی حق حاصل تھا اور اس نے حقِ دفاع کے استعمال کے دوران مقتول پر وار کیا ان وجوہات کی بنیاد پر لاہور ہائیکورٹ نے محمد عاطف کی سزا کو15 سال قید بامشقت میں تبدیل کر دیا عدالت نے مقتول کے ورثاء کے لیے بطور معاوضہ مقررہ 20 لاکھ روپے کی رقم بھی کم کرکے 10 لاکھ روپے کر دی،،،عدالت نے مزید حکم دیا کہ اگر مجرم مقررہ معاوضہ ادا نہ کر سکا تو اسے مزید چھ ماہ سادہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی،،، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو حقِ دفاع کے اصولوں اور اس کی حدود سے متعلق ایک اہم عدالتی نظیر قرار دیا جا رہا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer