ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر لیبر کا فیکٹری ورکرز کے حفاظتی اقدامات کوخودمانیٹر کرنیکافیصلہ

صوبائی وزیر لیبر کا فیکٹری ورکرز کے حفاظتی اقدامات کوخودمانیٹر کرنیکافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 کلیم اختر:صوبائی وزیرلیبرکافیکٹریوں میں کام کرنیوالےورکرزکےحفاظتی اقدامات کوخودمانیٹر کرنیکافیصلہ کر لیا۔

مزدوروں کی حفاظت کیلئے پنجاب حکومت متحرک ہے،صوبائی وزیر لیبر فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا،وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی،سیکرٹری لیبر پنجاب نعیم غوث،ایم ڈی واسا و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ لیبر اور واسا کا ورکرز کی حفاظت کیلئے ملکرکام کرنےپراتفاق کیا گیا۔

  صوبائی وزیر لیبر کا کہنا تھا کہ فیکٹریوں میں کام کرنیوالےسنٹری ورکرز کی سیفٹی کو یقینی بنایا جائے گا، صفائی کے دوران زہریلی گیس کے اخراج سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں۔

محکمہ لیبر و واساکا مل کر ورکرز کے لئے آگاہی تقریب کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔