کلیم اختر:وزیراعلیٰ پنجاب دھی رانی پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کےاجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔
صوبائی وزیرسوشل ویلفیئروبیت المال سہیل شوکت بٹ کی زیرصدارت اجلاس منعقد کیا گیا۔آئندہ مالی سال میں اجتماعی شادیوں کی تعداد3سےبڑھاکر5ہزار کرنے کی منظوری دی گئی۔شادی کےتحائف کےبجائےجوڑوں کو2لاکھ کی رقم دھی رانی کارڈکےذریعےدیئےجانےکی منظوری دی گئی۔
ہندومذہب سےتعلق رکھنےوالےمتعددجوڑوں کی بھی اجتماعی شادیاں کروائی جائیں گی،اجتماعی شادیوں کی تقریبات نومبر سے15فروری2026کےدوران منعقدکی جائیں گی،رمضان 2026 سے پہلے 5000 اجتماعی شادیوں کا ہدف پورا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔