ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کالجز میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر اپلائی کرنے والے امیدواروں کیلئے اچھی خبر

 کالجز میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر اپلائی کرنے والے امیدواروں کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:لاہور سمیت صوبہ بھر میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کی تعیناتی کا عمل، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تعیناتی کیلئے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

37ڈپٹی ڈائریکٹرز کیلئے درخواستیں 11 جون تک وصول کی جانی تھیں، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ 16 جون تک بڑھا دی، ایچ ای ڈی نے امیدواروں کی سہولت کیلئے کرائیٹیریا جاری کر رکھا ہے۔

تعیناتی کے لئے  100 نمبر رکھے گئے ،تعلیمی تجربہ ،سنیارٹی کے 10،10نمبرز مختص کئے گئے، تحریری امتحان کے 30، انتظامی تجربہ کے 20 اور انٹرویو کے 20 نمبر مختص کئے گئے۔ 

میرٹ پر آنے والے پہلے 5 امیدواروں کے انٹرویوز کئے جائیں گے، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کی تعیناتی 3 سال کے لئے کی جائے گی۔