ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں عمر قید پانے والے مجرم کی اپیل خارج

 خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں عمر قید پانے والے مجرم کی اپیل خارج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : چوہنگ کے علاقہ میں خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں عمر قید پانے والے مجرم کی اپیل خارج ،عمر قید کے مجرم زاہد علی کو لاہور ہائیکورٹ سے بھی ریلیف نہ مل سکا۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے مجرم زاہد علی کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کی ،سرکار کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل اخلاق سلہری جبکہ پولیس کی جانب سے انچارج انویسٹیگیشن تھانہ چوہنگ قیصر عزیز پیش ہوئے ، ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نے عدالت کو بتایا کہ مجرم نے شاہ پور کانجراں کے علاقہ میں خاتون سے زیادتی کی جس کا مقدمہ چوہنگ پولیس نے درج کیا ،ڈی این اے رپورٹ , شہادت سے مجرم قصور وار پایا گیا ، سیشن کورٹ لاہور نے بھی مجرم کو میرٹ پر عمر قید کی سزا سنائی ، وکیل صفائی نے مجرم کی بریت کے لئے دلائل دئیے لیکن عدالت کو مطمئن نہ کرسکا ، عدالت نے فریقین کے وکلاء کا موقف سننے کے بعد مجرم کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی۔
 

Ansa Awais

Content Writer